ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سنگاپور کا دورہ کرنے کے بعد واپس لوٹے بھٹکل بلدیہ کے ملازمین؛ میونسپالٹی میں کی گئی تہنیت

سنگاپور کا دورہ کرنے کے بعد واپس لوٹے بھٹکل بلدیہ کے ملازمین؛ میونسپالٹی میں کی گئی تہنیت

Thu, 12 Jul 2018 21:08:33    S.O. News Service

بھٹکل:12/ جولائی (ایس او نیوز) سنگاپور کا دورہ کرنے کے بعد گذشتہ روز  بھٹکل بلدیہ کی تین ملازمین  واپس بھٹکل پہنچے تھے،  جس پر ان تینوں کی آج جمعرات کو میونسپالٹی میں تہنیت کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ بنگلورو میونسپالٹی کمشنریٹ کی طرف سے سنگاپور کی صاف صفائی اور نکاسی کے تعلق سے  مکمل جانکاری حاصل کرنے  ریاست کے 12 ملازمین کے  ایک بیاچ کو سنگاپور روانہ کیا گیا تھا، جس میں بھٹکل بلدیہ کے بھی تین ملازمین شامل تھے۔ مکمل اسٹڈی کرکے واپس لوٹنے پر بھٹکل کے بلدیہ ملازمین کی آج تہنیت کی گئی۔

بلدیہ صدر محمد صادق مٹا کی صدارت میں منعقدہ تہنیتی  تقریب میں 23مئی سے 26مئی تک سنگاپور کا سفر کئے بلدیہ ملازمین مانیکیا ہریجن، راجو ابو ہریجن اور مادیو نارائن کورار کی تہنیت کی گئی ۔ ملازمین نے اپنے سفر کی روداد سناتے ہوئے کہاکہ سنگاپور صفائی کے معاملے میں بھارت سے بہت آگے ہے ، وہاں ہر کام مشینوں کے ذریعے انجام دیاجاتاہے۔ وہاں کے  عوام صفائی کو لے کر بہت زیادہ  حساس ہیں  جب کہ یہاں صبح میں صاف کی گئی جگہ پر دوپہر تک کچرے کا ڈھیر جمع  ہو جاتا ہے  انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہاں کے عوام مطلق صاف صفائی کے تعلق سے خیال نہیں کرتے۔ اس موقع پر اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیرمن قیصر محتشم، بلدیہ چیف آفیسر وینکٹیش ناؤڈا ، بلدیہ افسر اور جالی پنچایت کے کارگزار چیف آفیسر وینو گوپال شاستری ، بلدیہ صحت افسر سوجیا سومن ، اجئے بھنڈارکر وغیرہ موجود تھے۔


Share: